8 نومبر 2014 - 12:30
امریکہ، ایران کے ایٹمی پروگرام کو ختم کرنے کی توانائي نہیں رکھتا

امریکہ میں مسلح افواج کی مشترکہ کمان کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ فوجی طریقے سے ایران کے ایٹمی پروگرام کو ختم کرنے کی توانائي نہیں رکھتا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق جنرل ڈمپسی نے نے کارنگي انسٹی ٹیوٹ میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملوں سے عارضی طور پر ایران کی ایٹمی توانائیوں میں خلل آئے گا۔ انہوں نے کہا  اگر ضروری ہوا تو ہم ایران کے ایٹمی پروگرام کے خلاف طاقت کا استعمال کرنے کا جائزہ لیں گے لیکن اس سے ایران کا ایٹمی پروگرام تھوڑا سا موخر ہوجائے گا مگر ختم نہیں ہوگا۔ واضح رہے اسرائیل اور امریکہ نے بارہا ایران کی ایٹمی تنصیبات پرحملے کی دھمکیاں دی ہیں۔ جب کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکہ اور صیہونی حکومت کے ان الزامات کی سختی سے تردید کی ہے کہ اس کا ایٹمی پروگرام فوجی مقاصد کا حامل ہے۔ مغربی ممالک بالخصوص امریکہ نے ان ہی بے بنیاد الزامات کے سہارے ایران پر ظالمانہ پابندیاں لگائي ہیں۔

.......

/169